پاکستان ،امارات میں فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،امارات میں فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا ۔

دستخطی تقریب میںوزیراعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی، معاہدہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پایا، مقصد پاکستان میں مالیاتی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا فرسٹ وویمن بینک کی نجکاری سے معیشت کو استحکام ،بینکنگ سیکٹر میں شفافیت ،مسابقت بڑھے گی،متحدہ عرب امارات کےساتھ پاکستان کے معاشی تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں،مشترکہ منصوبے دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں ،اقدامات سے باہمی تعاون مزید فروغ پائے گا۔

شہبازشریف نے کہا شیخ زید النیہان پاکستان کے سچے و مخلص دوست تھے ،شیخ محمد زید بن حمدان بھی پاکستان کےساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، جی ٹو جی فریم ورک معاہدہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان ترقی و خوشحالی کے سفر کا آغاز ہے،آئندہ دنوں میں مزید کئی منصوبوں کا آغاز ہوگا،حکومتی اداروں میں ادارہ جاتی اصلاحات لانی ہیں، ترجیح نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ہے،نجی شعبہ کاروبار چلائے گا، حکومت کاروباروں کے فروغ کےلئے ہر طرح کی سہولت فراہم کرے گی، فرسٹ ویمن بینک نجکاری کے بعد نئی مینجمنٹ کے تحت تیزی سے ترقی کرےگا۔