ٹی ایل پی پر پابندی،پنجاب کابینہ نے منظوری دےدی،سمری وفاق کو ارسال

لاہور: (سٹاف رپورٹر)ٹی ایل پی پر پابندی،پنجاب کابینہ نے منظوری دےدی،سمری وفاق کو ارسال کردی گئی۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا فیصلہ کسی مذہبی عقیدے یا ادارے نہیں تشدد و انتشار پسند گروہ کیخلاف ہے،پیکا ایکٹ کے تحت نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کےخلاف بھی کارروائی ہوگی،مذہب کے نام پر اپنی سوچ مسلط کرنا قابل قبول نہیں، ملک میں کچھ عرصے سے انتہا پسندی کی روایت چل پڑی جس کا دل چاہتا مطالبہ لےکر سڑک پر آکرشاہراہ بند کر دیتا ہے،مذہبی جماعت نے غزہ کے نام پر احتجاج کی کال تب دی جب جنگ بندی ہو چکی تھی اور احتجاج نے خونی شکل اختیار کر لی، ریاست ،حکومت نے فیصلہ کرلیا پاکستان اب مزید پرتشدد احتجاج کا متحمل نہیں ہو سکتا،شہبازشریف ،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے غزہ جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز روزانہ عام شہریوں کی زندگی آسان بنانے کے منصوبوں پر عمل پیرا،کچھ عناصر ملک میں بدامنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،پرتشدد احتجاج میں پنجاب پولیس کے 1648اہلکار زخمی ، 50سے زائد مستقل معذور ہو چکے ، 97پولیس گاڑیاں تباہ ،2مکمل طور پر جلا دی گئیں کیا پرامن احتجاج کہلا سکتا ہے؟،انتہا پسند تنظیم کے تمام بینک اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سیل کرنے کا عمل شروع کردیا۔

وزیراطلاعات نے کہا اشتعال انگیز تقاریر ،قتل و غارت پر اکسانے والوں کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنالی اب لاﺅڈ سپیکر صرف اذان ، خطبات کےلئے استعمال ہوگا، حکومت پیکا ایکٹ کے تحت نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کےخلاف کارروائی کرے گی،نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر مکمل پابندی لگا دی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیلئے ایک ماہ کی مہلت ہے بعد میںدہشتگردی کی دفعات کے تحت کارروائی ہوگی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا قانونی اسلحہ رکھنے والوں کےلئے پولیس خدمت مراکز پر رجسٹریشن لازمی ہے،ٹی ایل پی نے 8سالوں میں پرتشدد مظاہروں، پولیس ،شہریوں پر حملوں اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے میں مسلسل کردار ادا کیا، ریاستی رٹ کو چیلنج کرنےوالے مذہب، ملک اور پنجاب کے ہمدرد نہیں،آپ کے پاس اچانک اتنے پیسے آجاتے جائیدادیں خرید لیتے ہیں،حکومت کی جانب سے مذاکرات نہ کرنے کی بات بالکل غلط ہے، بات چیت میںغزہ ،فلسطین کا نام کہیں نہیں لیا گیا، ذاتی مفاد کی باتیں کی گئیں۔

وزیراطلاعات نے کہاعوام ،تاجر برادری نے احتجاج کی کال کو مسترد کردیا،قوم کو صحیح،غلط، سچ اور جھوٹ میں فرق معلوم ہے،تمام بازار مکمل طور پر کھلے ر ہے، وزیر اطلاعات نے کہا شہید ہونےوالے انسپکٹر کاکیا قصور ہے؟20،26گولیاں لگیں،عمارتوں کی چھتوں سے پولیس والوں پر فائرنگ کی گئی،پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دےدی،تحریک لبیک پاکستان مذہبی نہیں انتہا پسند جماعت ہے، بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر 400 نعشیں گرنے کا ذکر کیا گیا، پنجاب حکومت پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کرے گی،پنجاب میں حالات خراب کرنے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، تشدد پسند جماعت کسی کے جلوس میں خود گھس جاتی ہے، پی ٹی آئی خود تو 4 بندے اکٹھے کر نہیں سکتی، ریاست کا کام امن وامان کی بحالی، عوام ،املاک کا تحفظ ہے، ریاست ،حکومت اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

دریں اثنا پنجاب حکومت کی پابندی لگانے کےلئے جاری کردہ چارج شیٹ کے مطابق ٹی ایل پی 8 سال سے پرتشدد احتجاج میں ملوث ، پولیس، شہریوں ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے شواہد ساتھ شامل ہیں،مراسلے کے مطابق تنظیم مسلسل ریاستی رٹ کو چیلنج کرتی رہی، ٹی ایل پی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے پہلے شیڈول میں شامل کیا جائے، پابندی کی سفارش انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی شق 11B کے تحت کی گئی،محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت سے پابندی کی باضابطہ اجازت طلب کرلی، رپورٹ میں ٹی ایل پی کی سرگرمیوں کو پبلک سیفٹی کےلئے خطرہ قرار دیا گیا۔