اسلام آباد سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے،شدت5.6ریکارڈ
اسلام آباد پشاور: (بیورورپورٹ)اسلام آباد سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، لوئر دیر اور چترال میں زلزلے کی شدت 5.6،گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،مرکزافغانستان میں ہندوکش ریجن تھا،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے، کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

















