کئی ممالک جلد ابراہم منصوبے میں شامل ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ


واشنگٹن :(خواجہ فاروق) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابراہم معاہدے کی جلد توسیع کا عندیہ دےدیا۔

فاکس نیوز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہاسعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہو تو سب حصہ ہوں گے،متعدد ممالک سے مثبت بات چیت ہوئی ،کئی نے معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی ،مجھے لگتا ہے سب جلد ابراہم معاہدے میں شامل ہونےوالے ہیں،2020 میں یواے ای ،بحرین نے اسرائیل سے تعلقات بحال کر کے معاہدے پر دستخط کیے ،مراکش، سوڈان نے بھی ابراہم معاہدے میں شمولیت اختیار کی تھی۔

امریکی صدر نے کہا حال ہی میں مصر میں مسلم و یورپی رہنماوں کا اجلاس بلا کر غزہ پرتبادلہ خیال کیا،غزہ جنگ ختم کرنے کا منصوبہ خطے میں وسیع تر امن معاہدے کا باعث بن سکتا ہے ،ایران ،اسرائیل کے درمیان بھی امن معاہدہ ممکن ہے۔