سہیل آفریدی کو فون،ملکی مفاد میں آپ کےساتھ ملکر چلنے کو تیار ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ملکی مفاد میں آپ کےساتھ ملکر چلنے کو تیار ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو یقین دہانی کرادی۔

وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،وزیراعظم نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور وفاق کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کےساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔

مزید برآں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے،رواں سال مسلم ورلڈ لیگ کے تعاون سے مسلم دنیا کی خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد انتہائی خوش آئند تھا، مستقبل میں کانفرنسز کے انعقاد میں پاکستان ہر ممکن تعاون کرےگا

شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور مسلم سکالرز آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے وزیراعظم ہاو¿س میں ملاقات کی،وزیراعظم نے پاکستان آمد پر سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہا اور مدبرانہ قیادت کی تعریف کی،وزیراعظم نے ملاقات میں پاکستان کے سعودی عرب کےساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے خادم الحرمین شریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیر اور سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان السعود کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے غزہ امن معاہدے میں شاندار اور انتہائی اہم کردار ادا کرنے اور مظلوم فلسطینیوں کی آواز بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھانے پر تمام مسلم ممالک خصوصاً سعودی عرب کی کردار کی تعریف کی،سیکرٹری جنرل ورلڈ مسلم لیگ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔