راولپنڈی :(بیورورپورٹ) عمران ،بشریٰ کےخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں وکلاءصفائی کے حتمی دلائل مکمل، سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
سماعت سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی،دوران سماعت وکیل صفائی سلمان صفدر کے حتمی دلائل مکمل ہوگئے، آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن اور وکلا صفائی مزید حتمی دلائل دیں گے۔
توشہ خانہ ٹو کیس، وکلا صفائی کے دلائل مکمل، سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی


















