اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے سعودی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ،خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت امور خارجہ کے ایکس اکاو¿نٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق اسحاق ڈار کو سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ٹیلی فونک کال موصول ہوئی،ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماوں کے درمیان خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و سلامتی کےلئے پاکستان کے عزم کو سراہا اور استحکام کےلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مملکت سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اعادہ کیا پاکستان، سعودی عرب کےساتھ علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلئے قریبی رابطہ رکھے گا۔
اسحاق ڈارسے سعودی ہم منصب کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال



















