26ویں ترمیم کیس ،ضرورت پڑی تو آئینی بنچ کے تمام ججز کو شامل کیا جاسکتا ہے،سپریم کورٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)26ویں ترمیم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دئیے ضرورت پڑی تو تمام آئینی بنچ کے ججز کو شامل کیا جاسکتا ہے،جسٹس عائشہ ملک نے سوال اٹھایا کیا جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ سے بھی اوپر ہے؟۔

جسٹس امین الدین نے ریمارکس دئیے سپریم کورٹ کا اپنا اختیار اور جوڈیشل کمیشن کی اپنی اتھارٹی ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی، وکیل عابد زبیری نے دلائل مکمل کرلیے ،جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کیا آرٹیکل 191 اے کا مطلب ہے اب فل کورٹ کبھی بیٹھ ہی نہیں سکتا؟ ،جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دئیے اگر ترمیم سے پہلے چلے جائیں اور چاہیں چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں چیف جسٹس تو 26 ویں آئینی ترمیم کے بینیفیشری ہیں پھر جسٹس منصور 26 ویں آئینی ترمیم کے متاثرہ ہیں، مطلب ہے معاملہ پھر جسٹس امین الدین خان کے پاس آئے گا؟، وکیل عابد زبیری کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔