کراچی:(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 72سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی طویل عرصے سے علیل ، کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے،ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکے،آغا سراج درانی کا شمار سندھ کی سیاسی دنیا کی قد آور شخصیات میں ہوتا تھا،سیاسی زندگی کا آغاز پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا اور کئی دہائیوں تک پارٹی کےساتھ وابستہ رہے۔
صدر،وزیراعظم،وزیراعلیٰ سندھ ودیگر سیاسی رہنماﺅں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہامرحوم کی سیاسی و جمہوری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،آغا سراج درانی نے عوامی خدمت کو سیاست کا محور بنایا۔
سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے

















