اسلا م آباد:(بیورورپورٹ)سپر ٹیکس کیسپر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دئیے مسئلہ ہے کسی کے حق میں فیصلہ دیں تو خوش ہوتے ہیں خلاف دیں تو ناخوش ہو جاتے ہیں۔
جسٹس علی مظہر نے استفسار کیا کتنا ٹیکس نافذ ہو گا فیصلہ گزشتہ سال کے اثاثوں پر ہوتا ہے؟، وکیل فروغ نسیم نے جواب دیا انکم ٹیکس میں یہ تصور ہے جیسے جیسے آمدن میں اضافہ ہو گا ویسے ویسے ٹیکس بڑھے گا، ایف بی آر کا مائنڈ سیٹ یہی ہے آمدن کے حساب سے انکم ٹیکس نافذ کیا جائے گا، 1979 آرڈیننس میں ٹیکس سے متعلق دو تصور تھے، ایک تشخیصی ٹیکس اور دوسرا انکم ٹیکس ہوتا ہے، تشخیصی ٹیکس سالانہ ہوتا ہے اور انکم ٹیکس گزشتہ سال کے موازنے میں نافذ کیا جاتا ہے،جسٹس علی مظہر نے کہا یہ کہاں لکھا ہے تشخیصی ٹیکس کب نافذ ہو گا کب نہیں۔
فروغ نسیم نے کہا آرڈیننس میں لکھا ہے تشخیص ایک سال بعد ہوگی، آپ معزز جج صاحبان آئین کے محافظ ہیں، میں خود بھی پارلیمنٹ کا حصہ رہا ہوں اور وہاں بھی میں یہی کہتا رہا ہوں، پارلیمنٹ سپریم ہے لیکن سپریم کورٹ انصاف فراہم کرنے والا ادارہ ہے،جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہامسئلہ یہ ہے ہم کسی کے حق میں فیصلہ دیں تو خوش ہوتے ہیں خلاف دیں تو ناخوش ہو جاتے ہیں، فروغ نسیم نے کہا بشر ہیں فیصلہ حق میں آئے تو ہم خوش ہوجاتے ہیں، خلاف آئے تو برا کہتے ہیں،جسٹس علی مظہر نے کہا ٹیکس نافذ کرتے ہوئے آپ کس طرح کے انصاف کی توقع رکھتے ہیں، فروغ نسیم نے مو¿قف اپنایا آرٹیکل 10 اے قدرتی انصاف کے برابر ہے، قدرتی انصاف سے مراد صرف یہ نہیں کہ سننے کا حق دیا جائے،سپریم کورٹ نے مزید سماعت ملتوی کردی۔
مسئلہ ہے حق میں فیصلہ دیں تو خوش، خلاف دیں تو ناراض ہوجاتے ہیں،آئینی بنچ


















