سبزیوں کے نرخوں میں کمی، دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،مریم نواز


لاہور: (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹماٹر ،سبزیوں کے نرخوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار ،نرخوں میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کےلئے فوری اقدامات کا حکم دےدیا۔

مریم نوازنے ہر دکان پرنرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں کرانے اور ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے مریم نوازکو سٹرٹیجک پلان پیش کیا،بریفنگ میں بتایا ایپ کے ذریعے سنٹرل ڈیش بورڈ پرسبزیوں کی فراہمی سے متعلق تمام ڈیٹا میسر ہوگا، سبزیوں، دالوں کے سٹاک،آمد، نرخ اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی ڈیٹا ایپ کے ذریعے ڈاون لوڈ کیا جائے گا، پرائس مانیٹرنگ اینڈ کنڑول سنٹر پر گندم کی پسائی اور آٹے کی دستیابی کا جائزہ لیا جائےگا، سبزی منڈیوں میں ٹرکوں کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔

اجلاس میں پنجاب بھر میں سبزیوں کےلئے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر پنجاب بھر کی 239مریم نواز کاشتکاربازار،سبزی منڈیوں کی یکساں برانڈنگ پر اتفاق کیا گیا،مارکیٹ سٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی، منڈیوں میں صفائی برقرار رکھنے کےلئے میکینکل سوئیپر استعمال کیے جائیں گے، 3لاکھ 68 ہزار شاپس پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 کروڑ 48 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیے گئے، 321 ایف آئی آردرج کی گئی اور 4607 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، اجلاس میں رمضان میں ہر محلے میں سستے سٹال لگانے کی تجویز اور تحفظ صارف قانون کے موثر نفاذ کےلئے اقدامات جا ئزہ لیا گیا، اجلاس میں نگہبان رمضان پیکیج پربریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا نرخوں میں کمی کےلئے حکومت کے تمام تراقدامات کا عوامی سطح پر اثرات نظر آنے چاہئیں،سبزیوں کی ضرورت کا تعین کرکے پیشگی انتظام کیا جانا چاہیے۔

مزید بر آں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میںپنجاب کے تما م ٹو ل پلازوں پر پرچی ختم کرنے اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، 38 الیکٹرانک ٹو ل پلازوںپر موٹروے کی طرز پرون ایپ ون سسٹم رائج ہوگا، وزیراعلیٰ نے 5 بڑی روڈکی تعمیر ومرمت اور بحالی کےلئے پبلک پرائیویٹ اشتراک کار کی منظوری دےدی، پرائیویٹ ادارے سڑکوں کی تعمیرومرمت اور بحالی کے ذمہ دار ہوں گے، پنجاب میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 40 ارب روپے کی بچت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا، مریم نواز نے نئی بننے والے تمام روڈز پر سولر سٹریٹ لائٹس لگانے کا حکم دیا۔

مریم نواز نے لاہور کی بیوٹی فکیشن پراجیکٹس کی بھی منظوری دی، ریلوے سٹیشن، مصری شاہ، داتا دربار، اک موریہ،دوموریہ پل کی بیوٹیفکیشن اور ری ویمپنگ کی جائے گی، ریلوے سٹیشن کے سامنے پارک میں فوارہ اور بچوں کےلئے منی ٹرین چلے گی، ریلوے سٹیشن کے اردگرد 3 کلومیٹر کے احاطے میں روڈز اور فٹ پاتھ بنائے جائیں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کے سپیکر پروفیسر ڈاکٹر عمان کرتلمش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی سپیکر غفاروا نے پنجاب اسمبلی آمد پر الگ الگ ملاقاتیں کیں،مریم نواز نے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی وفد کا خیر مقدم کیا، وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے عوام کی جانب سے ترکیہ اور آذربائیجان کی قیادت کےلئے خیرسگالی کا پیغام دیا۔

مریم نواز نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کی غیر مشروط حمایت کرنے پر ترکیہ اور آذربائیجان کی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آذربائیجان اور ترکیہ وفد کے شرکا نے وزیراعلیٰ مریم نوازکی جانب سے شاندارمیزبانی اور پرتپاک خیر مقدم پر شکریہ ادا کیا، ملاقات میں تعلیم، صحت، آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔