لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، پشاور، کوئٹہ (نمائندگان مشرق) مذہبی جماعت کا پر تشدد احتجاج،جلاﺅ گھیراو، توڑپھوڑ، سڑکیں بند، عوام خوار ہوگئے، مریدکے میں پولیس نے لانگ مارچ کےخلاف آپریشن مکمل کر لیا، مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ، 48 اہلکار زخمی ہوئے،کراچی میں بھی مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی، 10 گرفتار، 2بچے زخمی ہو گئے،مریدکے میں سکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کےخلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنوں کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کرا لیا،پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پتھراو، کیل دار ڈنڈوں اورپٹرول بموں کا استعمال کیا، بعد ازاں،اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی جان کے دفاع میں محدود کارروائی کرنا پڑی ، مظاہرین کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 3 کارکن اور راہ گیر جاں بحق ہوگیا ، 8 شہری زخمی ہوئے،انتشار پسند گروہ نے 40 سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی،پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا،مریدکے پولیس آپریشن کےخلاف وکلاءنے ایوان عدل کے باہر احتجاج شروع کر دیا، وکلاءنے سول سیکرٹر یٹ سے لےکر پی ایم جی چوک تک ٹریفک بند کر دی اور حکومت مخالف نعرے بازی کی ، وکلاءنے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی گالیاں اور تھپڑ مارنے شروع کر دئیے،ادھر لاہور میں مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہونے سے شہری خوار ہوتے رہے،لاہور سے راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور دیگر شہروں کو جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،دوسری جانب3 دن کی چھٹیوں کے بعد راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے، داخلی و خارجی راستے بھی ٹریفک کےلئے کھل گئے،راستوں کی بندش کی باعث اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاءکی اکثریت پیش نہ ہو سکی اور زیر سماعت کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی،مذہبی جماعت کے ملین مارچ کے آپریشن کے بعد جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سکیورٹی ایک مرتبہ پھر سخت کر دی گئی،پولیس کے جوان اہم چوراہوں اور پوانٹس پرتعینات ہیں،علاوہ ازیںسندھ حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایک ماہ کےلئے دفعہ 144 نافذ کردی جس کے تحت احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی سیکشن 144 ضابطہ فوجداری کے تحت نافذ کی گئی ہے جس کے تحت 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی ، سیکشن 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا اختیار دےدیا گیا ہے۔
مذہبی جماعت کا پرتشدد احتجاج، جلاﺅ گھیراو، توڑپھوڑ، سڑکیں بند، عوام خوار



















