پاکستان، افغانستان شہریوں ، خطے میں چینی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنائیں:چین
بیجنگ (مشرق نیوز) چین کی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک شہریوں اور خطے میں موجود چینی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنائیں،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو بہتر بنانے اور ترقی دینے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، لین جیان نے امید ظاہر کی کابل اور اسلام آباد پرامن اور محتاط رہیں گے اور مکالمے اور مشاورت کے ذریعے اپنے باہمی خدشات کو مناسب انداز میں حل کرتے رہیں گے تاکہ تنازع میں شدت پیدا نہ ہو۔


















