امریکہ ومصرکے صدر کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ کا دورہ کریں گے
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امریکہ ومصر کے صدر کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ کا دورہ کریں گے،شہبازشریف غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے،نائب وزیراعظم سمیت حکومتی وزرا بھی ساتھ جا ئیں گے۔
پی ایم ہاو¿س سے جاری اعلامیے کے مطابق شرم الشیخ امن کانفرنس سفارتی کوششوں کا تسلسل ہے،وزیراعظم کی شرکت پاکستان کے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت ،جائز و منصفانہ موقف کی طویل المدتی و غیر متزلزل حمایت کا مظہر ہے،کانفرنس کے نتائج سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا، فلسطینی شہریوں کا تحفظ، بے گھر افراد کی واپسی، قیدیوں کی رہائی، انسانی امداد کی فراہمی ،غزہ کی تعمیر نو کےلئے راہ ہموار ہوگی۔



















