کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے افغانستان کی جارحیت علاقائی استحکام کےلئے سنگین خطرہ ہے،طالبان حکومت علاقائی امن کے مفاد میں تحمل و ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہاافغان فورسز کی بلا اشتعال جارحیت مشترکہ خوشحالی کےلئے ہونےوالی اجتماعی کوششوں کیلئے بھی نقصان دہ ہے،مسلح افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کےساتھ حملے کا جواب دیا ،افغان سرزمین سے سرگرم دہشتگرد گروہوں کےخلاف ٹھوس و قابل تصدیق کارروائی کی جائے۔
چیئرمین پی پی نے کہاپاکستان پرامن، مستحکم و خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے،افغان قیادت دیرپا امن و استحکام کےلئے عملی، نتیجہ خیز بات چیت و تعاون میں شامل ہو،ہمسایہ ممالک کےساتھ اچھے تعلقات پاکستان کی مستقل پالیسی ہے، عبوری حکومت یقینی بنائے افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہو۔
افغان جارحیت علاقائی استحکام کےلئے سنگین خطرہ ہے،بلاول بھٹو


















