ڈی آئی خان،پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ پسپا،3دہشتگرد ہلاک
ڈی آئی خان:(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی خان میںپولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ پسپا،سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پولیس ذرائع مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی رتہ کلاچی پولیس ٹریننگ سینٹر سے ٹکرائی،حملے کے دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا۔
علاقہ خوفناک دھماکوں سے گونج اٹھا ،فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں،دھماکہ اتنا شدید تھا گھروں کی دیواریں تک لرز اٹھیں ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، سکیورٹی فورسز ،پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

















