مختلف شعبوں میں ٹیکس استثنیٰ کتنا؟،آئی ایم ایف نے بریفنگ مانگ لی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے مختلف شعبوں میں ٹیکس استثنیٰ دینے کی تفصیلات پر بریفنگ مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ حکام چینی کی برآمد پھر درآمد ،ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ پر بریفنگ دیں گے،ٹیکس استثنیٰ سے ٹیکس وصولیوں پر اثرات کا جائزہ لیا جائےگا۔

آئی ایم ایف نے ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ کے اثرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا،وفد کو ریکوڈک منصوبے کے میکرو اثرات، فنانسنگ ،مقامی و بین الاقومی سرمایہ کاری،ٹیکسز و رائلٹیز پر بھی بریفنگ دی جائے گی، منصوبے کی گارنٹیز پر فسکل رسک کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔