پاکستان کوخطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنائیں گے،وزیراعظم


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی معیشت و پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری پر ہونے والے اجلاس میںاسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،وفاقی وزراسمیت دیگر حکام نے شرکت کی،اقتصادی صورتحال ،غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کےساتھ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

شہبازشریف نے کہا معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا ترجیح ہے،اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے، متعلقہ وزارتیں ،ادارے عالمی سرمایہ کاروں کوسہولیات فراہم کریں،حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا عکاس ہے، پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائےگا۔