پنجاب کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی، تنقید کروگے تو زوردار جواب ملے گا: مریم

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کومزےد40 الیکٹرو بسوں کا تحفہ ،الیکٹرو بس فیز ٹو کا افتتاح کردیا ،ایکسپو سینٹر آمد پر وزیراعلیٰ کا والہانہ استقبال کےاگےا، تقریب گاہ میں گھنٹوں قبل ہی عوام کا بے پناہ ر ش تھا،مریم نواز اےکسپو سےنٹر پہنچیں تو جگہ جگہ گل پاشی کی گئی، گاڑی پھولوں کی پتیوں سے لد گئی،راستے میں ہر سو پھول ہی پھول بکھر گئے، کارکن پارٹی پرچم لیکر نعرے لگاتے رہے،تقریب میں الیکٹرو بس پردستاویزی فلم بھی دکھائی گئی،لاہور الیکٹرو بس پراجیکٹ فیز ٹو پر بریفنگ دی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا اورمجھ سے کہتے ہیں معافی مانگو،عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی، تنقید کروگے تو زوردار جواب ملے گا،میں نے نوازشریف اور شہبازشریف کی روایت کو آگے بڑھایا،لاہور کے چپے چپے میں میں ترقی کا سہرا ن لیگ کو جاتا ہے، پاکستان کی پہلی میٹروبس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس لاہور میں بنی، لاہور کو مزید 40بسوں کا تحفہ دینے آئی ہوں، دسمبر میں مجموعی طور پر 70 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ جائیں گی، عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،لوگ لاہور آکر کہتے ہیں ایسا لگتا ہے دوسرے ملک آگئے، پنجاب کے کونے کونے میں الیکٹرک بس سروس شروع کر رہے ہیں، میانوالی کا ایک شخص اقتدار کے اعلیٰ مقام تک پہنچا، یہ شخص اپنے ہی عوام کو ایک بس سروس تک نہ دے سکا، میانوالی کے لوگ خوشی سے دیکھتے ہیں مریم نواز کی بس آگئی، عوام کو جدید ٹرانسپورٹ دی، اے سی لگوائے ، وائی فائی کی سہولت فراہم کی، خصوصی افراد کو وہیل چیئر کی سہولت بھی دی جارہی ہے، پنجاب کے ہزاروں دیہات کو مثالی بنانے جارہے ہیں، شیخوپورہ ، قصور، فیصل آباد میں فراہم کردہ بسوں کی تعداد500 بنتی ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا نہیں چاہتی کہا جائے مریم نواز صرف لاہور کو ترقی دے رہی ہیں، پورے پنجاب کی ترقی میرا اولین مشن ہے،175 لوگوں کو سانپ نے کاٹا، صورتحال کیلئے تیار تھے، بروقت علاج کرکے تمام جانیں بچائیں،اقلیتی برادری کو مالی مدد کیلئے مینارٹی کارڈ دے رہے ہیں،حکومت پنجاب نے ساڑھے 11لاکھ سیلاب متاثرین کا مفت علاج کیا، پاکستان خواتین کے سر کا دوپٹہ، مردوں کے سر کی پگڑی ہے، آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا،پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، سندھی ، بلوچی یا خیبرپختونخوا کے عوام ہوں ، وہ بھی میرے عوام ہیں، میرے بہن بھائی ہیں،سب سے پہلے پاکستانی پھر سندھی ، بلوچی ، پنجابی اور پٹھان ہیں، خیبرپختونخوا میں کلاڈ برسٹ ہواتو علی امین گنڈا پور کو فون کرکے پوچھا کس چیز کی ضرورت ہے،پنجاب کےخلاف کوئی بولے گا تو جواب دوں گی، پنجاب میں آفت آئی تو ایک صوبے کے لوگوں نے غلط تنقید کی ، آصف زرداری میرے محترم ، بلاول میرے چھوٹے بھائی ہیں لیکن مجھے بہت دکھ ہوا، جب میں پانی کی بات کرتی ہوں تو جاتی امرا کی نہیں ، پورے پنجاب کے سیلاب کی بات کرتی ہوں، کہتے ہیں مریم نواز معافی مانگے، مریم نواز کیوں معافی مانگے، معافی آپ کے ترجمانوں کو مانگنی چاہیے۔

مریم نواز نے کہا گرین بس سروس کا کرایہ صرف 20 روپے ہے، گرین بس خواتین، طالب علموں، بزرگوں اور معذوروں کےلئے مفت ہے، ٹھوکر نیاز بیگ سے رائے ونڈ تک بس سروس شروع کررہے ہیں، پہلے ٹھوکر سے رائے ونڈ تک کوئی بس سروس نہیں تھی، بس ٹھوکر سے کینال کے راستے جھلو موڑ تک جائے گی،اللہ نے مجھے عوام کی خدمت کا موقع دیا، پنجاب کو محفوظ بنانے کےلئے دن رات کام کررہی ہوں، آج بھی مختلف محکموں کے لوگوں سے ملاقات کی، پنجاب کے تمام 37 اضلاع میں 90 ہزار گھر بن رہے ہیں، گھر اپنا گھر اپنی چھت کے تحت بن رہے ہیں، نومبر کے شروع تک ایک لاکھ گھر کا ٹارگٹ پورا کرلیں گے، مزید 4 سے 5 لاکھ افراد کو اپنا گھر ملے گا۔

مزید برآں وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاءاورفیکلٹی ممبرزنے ملاقات کی، مریم نوازنے نیشنل سکیورٹی اینڈ وارکورس کے وفد کا خیر مقدم کیا،نیشنل سکیورٹی وارکورس شرکاءنے وزیراعلیٰ کے عوامی فلاحی پراجیکٹ کو سراہا،مریم نوازنے پاکستان آرمی،پاکستان نیوی اورپاکستان ایئر فورس ”آپریشن بنیان مرصوص“ کی کامیابی پر مبارکباد دی،وزیراعلیٰ نے فیلڈ مارشل عاصم منیراوردیگر عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اورشرکاءکے سوالات کے خوش دلی سے جواب دئیے،بنگلادیش کے مندوب نے مریم نواز کی عوامی خدمات کو سراہا۔

وزیراعلیٰ نے کہا احساس کا جذبہ گڈگورننس کا بنیادی اصول ہے،حکمران کا ہر فیصلہ عوام کی زندگی پر اثرا نداز ہوتا ہے،دنیا میں معاشی اوردفاعی طورپر مضبوط ملک کوعزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،پنجاب میں اب کوئی سیاسی تعیناتی نہیں ہوتی، اقرباپروری،سفارش کا مکمل خاتمہ کردیا،پنجاب میں خود انٹرویو کر کے 100فیصدمیرٹ پر تعیناتی کرتی ہوں،کرپشن کے معاملے میں زیروٹالرنس ہے،کرپشن علم میں آجائے تو کوئی معافی نہیں۔