اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آئینی بنچ نے سماعت کے دوران ریمارکس دئیے سپر کا مطلب ہی اضافی ٹیکس اورواضح کرنے کی کیا ضرورت ہے،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے کیس پر سماعت کی، مختلف ٹیکس پیئر کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے وقفے کے بعد دلائل دئیے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا انکم ٹیکس کی شق 99 ڈی میں ترمیم پر باقی ہائی کورٹس سے فیصلہ ہوچکا ؟،وکیل فروغ نسیم نے کہا سندھ ہائیکورٹ نے ترمیم خارج کر دی ،اسلام آباد، لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا ہیں، تاریخ میں بینکوں پر سپر ٹیکس 10 فیصد ملا کر 53 فیصد بن جاتا ہے فی الحال بینکوں پر ٹیکس لگا اور ترمیم میں تمام سیکٹرز کا نام ہے،اچھے ، برے یا چور ہوں لیکن معیشت کا پہیہ ان سے ہی چل رہا ہے، صورتحال کے بعد لوگ افریقہ کے مختلف ممالک میں اپنی فیکٹریاں شفٹ کر گئے ،جسٹس امین الدین نے ریمارکس دئیے ہمارے ہاں سب سے بڑا مسئلہ ہے یہاں تھنک ٹینکس نہیں ،فروغ نسیم نے کہا عدالتیں ٹیکس پیئر کو ریلیف نہیں دیں گی تو وہ ہاتھ ملائیں گے تو نقصان کس کا ہوگا، ہائی کورٹس سے اپیلیں ڈرافٹ میں مسئلہ ہونے کی وجہ سے منظور ہوئیں۔
سماعت کے دوران پارلیمنٹ ،آئین کی اہمیت کا ذکر ہوا تو جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے آئین پارلیمنٹ سے ہی بنتا ہے،فروغ نسیم نے کہا پاکستان میں پارلیمنٹ سے زیادہ آئین کی پاور ہے، پوری دنیا میں پارلیمنٹ کی پاور ہے، جسٹس علی مظہر نے استفسار کیا 4 سی میں اضافی ٹیکس کا واضح نہیں لکھا اگر اضافی ٹیکس کالکھا ہوتا تو آپ کو مسئلہ نہ ہوتا،وکیل فروغ نسیم نے کہا جی الفاظ لکھے ہوتے تو معاملہ واضح ہوتا، میں نے اپنے دور میں سپر ٹیکس نہیں لگنے دیا،جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دئیے سپر کا مطلب ہی اضافی ٹیکس ہے اور کیا واضح کرنے کی ضرورت ہے،فروغ نسیم نے کہا جب ایڈیشن ہوگا تو سپر ٹیکس لگے گا، مجھے کوئی ڈکشنری دکھا دیں جس میں لکھا ہو سپر ٹیکس کا مطلب اضافی ٹیکس ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے سپر کا مطلب ہی اضافی ٹیکس ہے تو کیا دکھائیں، انکم کی تعریف لکھی ہے تو ضرورت ہی نہیں سپر ٹیکس کا مطلب لکھنا،جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دئیے لکھا ہوا ہے سپر الگ ٹیکس ہے تو ڈبل ٹیکس تو نہ ہوا ناں، وکیل فروغ نسیم نے کہا انٹری 55، 56 اور 58 میں سپر ٹیکس الگ آزاد ٹیکس ہے،جب ٹیکس الگ لکھیں گے نہیں تو آزاد نہیں، آئندہ ہفتے سے سپر ٹیکس کیسز کی سماعت کا وقت کیا رکھیں گے،عدالت نے ریمارکس دئیے 26 ویں ترمیم کےخلاف درخواستوں پر سماعت بعد میں رکھیں گے، پہلے سپر ٹیکس کی سماعت ہوگی،فروغ نسیم نے کہا آئندہ ہفتے سے آئینی دلائل دوں گا، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے آئینی بنچ ہے اور ابھی تک کیس میں آئینی بات ہی نہیں ہوئی۔
سپر کا مطلب ہی اضافی ٹیکس ، واضح کرنے کی کیا ضرورت ہے، آئینی بنچ



















