آزاد کشمیر، عوامی ایکشن کمیٹی کے بلوائیوں کا حملہ،3اہلکار شہید، 9 زخمی

راولا کوٹ:(مشرق نیوز)آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں کا پولیس پر حملہ،3اہلکار شہید، 9 زخمی ہوگئے۔

شر پسندوں نے چمیاتی، دیر کوٹ ،ڈڈیال کے علاقوں میں پولیس اہلکاروں کو بلا اشتعال فائرنگ کانشانہ بنایا،شہید و زخمی ہونےوالے تمام سپاہیوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے،پولیس اہلکاروں کے خاندانوں نے حکومت سے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کردیا۔

حکام نے کہا بلوائیوں کےخلاف قانون نافذ کرنےوالے ادارے سخت قانونی کارروائی کر رہے ہیں،کسی بھی مسلح جتھے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے بلوائیوں کا قانون نافذ کرنےوالے اداروں پر حملہ ثبوت ہے شر پسند جھتے کا مقصد آزاد کشمیر میں صرف اور صرف انتشار پھیلانا ہے۔