پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیس 8اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر افسوس کا اظہار کر دیا،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے عدم انعقاد پر اہم اجلاس ہوا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دی۔
اعلامیے میں کہا گیا الیکٹورل گروپس کی 2 بار رجسٹریشن ہوچکی ، چھٹی بار قانون سازی پر کام جاری ہے، پنجاب حکومت سے کئی بار خط و کتابت اور میٹنگز کیں،الیکشن کمیشن نے قانون سازی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کاکیس 8 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ا ور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ، سماعت الیکشن کمیشن کا فل بنچ کرے گا۔



















