سپر ٹیکس کیس، ہر سال کوئی نہ کوئی نئی چیز سامنے آجاتی ہے،سپریم کورٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپر ٹیکس کیس میںجسٹس علی مظہر نے ریمارکس دئیے ہر سال کوئی نہ کوئی نئی چیز سامنے آجاتی ہے،دوران سماعت مختلف کمپنیوں کی جانب سے وکیل شہزاد عطا الٰہی نے دلائل مکمل کر لیے۔

شہزاد عطا الٰہی نے کہا ٹیکس وہ ہوتا ہے جو روٹین میں لاگو ہو،جسٹس علی مظہر نے استفسار کیا فنانس بل کا سٹرکچر کیا ہوتا ہے؟ ،فنانس بل آئندہ آنےوالے سال کےلئے ہوتا ہے، گزرے سال کےلئے نہیں ،کمپنیز کے وکیل شہزاد عطا الٰہی نے دلائل میں کہا سارا ٹیکس دینے کےلئے تیار ہیں لیکن چاہتے ہیں رات سوئیں اور صبح نیا ٹیکس لاگو نہ ہو، ایکٹ بنانے کا کیا مقصد تھا، مسئلہ حل کرنا ہے،جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دئیے ہر سال کوئی نہ کوئی نئی چیز سامنے آتی ہے،وکیل شہزاد عطا الٰہی نے کہا کارپوریٹ پر 30فیصد ٹیکس لگایا اور نان کارپوریٹ پر کوئی نہیں ، سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا اب کون دلائل کا آغاز کرےگا، سلمان اکرم راجہ نے کہاایک گھنٹے سے زیادہ وقت نہیں لوں گا،جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دئیے کہا گیا تھا آپ مخدوم صاحب کے دلائل اپنائیں گے، سلمان اکرم راجہ نے کہا نہیں ایک نکتہ ہے جس پر دلائل دوں گا، اگلے روز دستیاب نہیں ،جمعرات کو ایک گھنٹہ دے دیں تو مکمل کر لوں گا،جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دئیے چاہ رہے ہیں کیس جلد ختم کریں، 7 اکتوبر سے 26ویںترمیم کی سماعت شروع کر رہے ہیں۔