امریکی بحری جہاز کے دورے سے تعلقات کو نئی جہت
کراچی:(بیورورپورٹ)یو ایس ایس وین ای میئر کا 2 روزہ دورہ پاکستان کامیابی سے مکمل ،پاک ،امریکی بحریہ کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دی گئی۔
دورے کے دوران کمانڈنگ افسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب سے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں بحری افواج کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کے جہازوں کا دورہ کیا، تربیتی سیشنز میں شرکت کی اور کھیلوں کے دوستانہ مقابلوں میں حصہ لیا،سرگرمیوں کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار لانا تھا۔
پاک امریکہ بحری تعاون کے تناظر میں دورہ خطے میں بحری سلامتی و استحکام کےلئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے،دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات کو نئی جہت ملی ۔



















