اسرائیلی حملوں میں شدت،مزید بیسیوں فلسطینی شہید


غزہ:(مشرق نیوز)اسرائیلی حملوں میں شدت،مزید بیسیوں فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارتوں، بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں اور خیموں کو نشانہ بنایا،شمالی غزہ میں میڈیا سے بات کرنےوالی نہتی خواتین و بچوں پر بھی ڈرون حملہ کیاگیا،شہدا میں ایک خاندان کے 11افراد،صحافی بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب حماس نے کہاصدر ٹرمپ کا کوئی جنگ بندی منصوبہ نہیں ملا،دوسری جانب صدر ٹرمپ کی آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات ہوگی۔