میرٹ ، گڈگورننس کے باعث موٹر وے پولیس کا معیار اور کارکردگی بہترین ہے :عاطف شہزاد

لاہور (مرزا ندیم بیگ/ تصاویر: واحد شہزاد) محکمہ پولیس کے زیرک جہاندیدہ آفیسرایس ایس پی موٹر وے عاطف شہزاد نے صوبائی دارالحکومت میں اہم کلیدی عہدوں سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنے محکمے کا نام بلند کیا بلکہ ثابت کیا کہ نظریہ اس وقت تک کا میاب نہیں ہو سکتا جب تک اس کی پشت پر کسی جاندار شخصیت کا ہاتھ نہ ہو، انہیں میں سے ایک ایس ایس پی موٹر وے ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنی عملی کاوش سے اس میں بہتری کیلئے احسن اقدام کئے ہیں پنجاب کا کوئی بھی ضلع ایسا نہیں ۔ جہاں اپنے محکمہ اور اپنے اعلی اخلاق اور شب و روز محنتوں سے تبدیلیاں بھی رونما کرتے ہوئے موٹر وے پولیس کا مورال بلند کیا ہے۔ ان کی نظر میں بطور ایک آفیسر کی سب سے پہلی اہم ذمہ داری میں یہ شامل ہونا چاہیے کہ عہدے قلمدان تو عوام کی امانت ہیں انہوں نے ہمیشہ جہاں بھی تعیناتی رہی قواعد و ضوابط کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مثالی اقدامات کو بروئے کار لاتے ہوئے فرض کی ادائیگی میں مثال قائم کی۔ اب عاطف شہزاد سیکٹر این 5 سنٹرل ون سیکٹر کمانڈر کے عہدے پر فائز ہیں۔ ایس ایس پی نے روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پولیس کا دوسری پولیس کی نسبت اسلئے معیار اور کارکردگی بہتر ہے کیونکہ یہاں پر سفارش والا سسٹم بالکل نہیں ہے، میرٹ پر کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ تمام افسران و ملازمین اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر ادا کرتے ہیں یہاں کوئی فرق نہیں دیکھا جاتا موٹر وے پر کوتاہی کی صورت میں ہر گز یہ نہیں دیکھا جاتا پکڑا جانے والا اثرورسوخ رکھنے والا ہے یا کوئی بڑی شخصیت یہاں قانون سب کیلئے برابر ہے غلطی جس نے بھی جیسی کی ہو اس کے حساب سے اس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے موٹر وے پر جس کی جو ذمہ داری لگائی جاتی ہے وہ اسے پوری ایمانداری سے سرانجام دیتا ہے۔ اسکے علاوہ اخلاق سب سے پہلے کوتاہی جس نے بھی کی ہو اس کے ساتھ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کا کوئی بھی افسر یا ملازم بدتمیزی نہیں کرتا سب کے ساتھ عزت سے پیش آتے ہیں اسی طرح موٹر وے پر اگر کوئی حادثہ یا کسی فیملی کے ساتھ کوئی مسلہ درپیش آ جائے تو اسے لاوارث نہیں چھوڑا جاتا نہ ہی کسی کا انتظار کیا جاتا ہے کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ یا کوئی ٹیم آئے گی تو ان کے مسلے کو حل کرے گی ایسا ہر گز یہاں نہیں ہوتا متعلقہ بیٹ افسر ایسی کوئی صورتحال پیش آئے تو وہاں موقع پر پہنچ کر ٹیم کے ہمراہ وہاں درپیش مسلے کو حل کرواتے ہیں اس کے بعد وہاں سے نکلتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام موٹر وے پولیس کو مطلب ان کے کام کو سراہتے ہیں اکثر اوقات اس طرح کے واقعات پیش آ جاتے ہیں خاص کر فیملی ساتھ ہو تو موٹر وے پولیس جب تک کوئی سدباب نہیں ہو جاتا ان کو محفوظ مقام پر پہنچا نہیں دیا جاتا ان کا مسلہ حل کرنے کے بعد وہاں سے پھر اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے ہیں یہی وہ کام ہیں جو ہماری شناخت ہیں اسی طرح اگر پنجاب پولیس اس طرح اپنی ذمہ داری کے ساتھ کام کرے تو میرا نہیں خیال عوام اور ان میں ذرا بھی دوری پیدانہیں ہو سکتی ہے ،ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ابھی کہ ہمیں زیادہ پریشانی ہوتی ہے جہاں آبادی والے علاقے ہیں کیونکہ لوگوں کی آمدو رفت جاری رہتی ہے وہاں موٹر وے پولیس کے آفیسر اور ملازمین خاص طور پٹرولنگ کرتے ہیں اور ان کو گائیڈ کرتے رہتے ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی کا شکر ہے اللہ پاک کی ذات کا کوئی مسلہ درپیش نہیں آتا وجہ یہی ہے کہ موٹر وے پولیس کی ٹیم احسن طریقے سے اپنی ذمہ داری کو نبھاتی ہے ۔