لاہور(اپنے رپورٹر سے )وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے دفاعی معاہدے نے پاکستان،سعودی عرب کو ضابطے کا پابند کر دیا،معاہدہ کسی کےخلاف نہیں بلکہ خطے کے ممالک کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاوزیراعظم ،فیلڈ مارشل کو مبارکباد دیتا ہوں،حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کےلئے ریڈ لائن ہے،معاہدہ پاکستان کےلئے مضبوط اقتصادی و معاشی تعاون کی بنیاد بھی بنے گا،پاکستان کو معرکہ حق کے بعد بیرونی محاذ پر کامیابیاں مل رہی ہیں،اپنی مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہو گا۔
وفاقی وزیر نے کہا ترقی کے سفر میں کامیابی کےلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کےلئے خود کو تیار کرنا ہو گا،پاور سیکٹر درست کرنے کی کنجی بیورو کریٹ نہیں انجینئرز کے پاس ہے،سیلاب متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
معاہدے نے پاکستان،سعودی عرب کو ضابطے کا پابند کر دیا،احسن اقبال


















