اسلام آباد :(بیورورپورٹ) چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے گلیشیرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں ،پاکستان ہرسال موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہوگا۔
سینیٹر شیری رحمن کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا، چیئرمین این ڈی ایم اے نے مون سون و موسمیاتی خطرات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا بدقسمتی سے پاکستان ہر آنےوالے سال موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہوگا، عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافہ موسمیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ ہے،آنے والے برسوں میں بارشوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، پاکستان میں 7 ہزار سے زائد گلیشیرز موجود ہیں لیکن تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔
قائمہ کمیٹی کو مزید بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا ڈیزاسٹر مینجمنٹ کےلئے فنڈ دینے والے ممالک خود موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کا شکار ہیں، اپنی استعداد اور ڈیٹا یو این سے زیادہ بہتر ہے ،این ڈی ایم اے کی پیشگوئی 98 فیصد درست ثابت ہو رہی ہے،جموں و کشمیر ، پنجاب کے دریاوں میںپانی زیادہ ہے ،بھارتی ڈیمز کی جانب سے کوئی ڈیٹا شیئر نہیں کیا گیا۔
پاکستان ہرسال موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہوگا، این ڈی ایم اے



















