ڈی جی ISPRکی آزاد کشمیر کے طلبہ ، اساتذہ کیساتھ نشست


میرپور: (مشرق نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ ، اساتذہ کےساتھ خصوصی نشست ،خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلبہ ، اساتذہ نے شرکت کی۔

طلبہ نے کہا آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاک فوج کےساتھ کھڑے ہیں ،جانوں کا نذرانہ دینے سے گریز نہیں کرینگے، پاکستان ،کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی،اساتذہ نے کہا پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ۔