چارلی کرک کو قتل کرنےوالے ملزم ٹائلر رابنسن پر فرد جرم عائد
سالٹ لیک:(مشرق نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کو قتل کرنےوالے ملزم ٹائلر رابنسن پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
ٹائلر رابنسن کو ویڈیو لنک کے ذریعے پرووو کی عدالت میں پیش کیا گیا ،پراسیکیوٹر کی جانب سے سزائے موت دینے کی استدعا کی گئی،ملزم ٹائلر رابنسن پر قتل، شواہد مٹانے ،گواہ کو متاثر کرنے سمیت7 الزامات ہیں۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا ملزم نے روم میٹ کو بھیجے گئے ٹیکسٹ میسجز میں اعتراف جرم کیا ، رابنسن نے لکھا وہ چارلی کرک کی نفرت انگیزی سے تنگ آچکا تھا،ملزم کا ڈی این اے بھی رائفل سے ملے نمونوں کےساتھ میچ کر گیا ،قتل کیس کی اگلی سماعت 29 ستمبر کو ہو گی۔



















