اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بڑی پیشرفت، چوری ہونے والے ہزاروں پاسپورٹ بلاک کردئیے گئے۔
پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ نے کہا معاملے میں جتنے پاسپورٹ جاری ہوئے بلاک کردئیے،دوبارہ تجدید ہوئی نہ ہوگی،معاملہ بہت ہی تشویشناک ہے۔
کنونیئر کمیٹی طارق فضل چودھری نے کہا پاسپورٹ کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے ،2سال پہلے نادرا ، پاسپورٹ کا سائبر آڈٹ ہوا،ڈی جی پاسپورٹ نے کہاسعودی عرب جانےوالے افراد کو وزارت داخلہ نے پکڑا، سعودی عرب نے افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا ،واقعہ کے بعد نادرا ، پاسپورٹ کا سسٹم مکمل ڈیجیٹائز کردیا ،اب کوئی بھی جعلی کام کرنا بہت مشکل ہوگیا ،پہلے جعلی پاسپورٹ والوں کو پکڑنے کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا،طارق فضل چودھری نے سوال کیا مشکوک شناختی کارڈ ،پاسپورٹ کا تناسب کتنا فیصد ہوگا ؟پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے ڈی جی پاسپورٹ کو انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
بڑی پیشرفت، چوری ہونےوالے ہزاروں پاسپورٹ بلاک



















