توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل،مزید گواہوں کے بیانات قلمبند

راولپنڈی(بیورورپورٹ)عمران،بشریٰ کیخلاف توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل،سابق وزیر اعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈئیر ریٹائرڈ احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔

عمران،بشریٰ کے وکلا نے دونوں گواہوں کے بیانات پر جرح بھی مکمل کرلی،عدالت نے استغاثہ کے گواہ نیب افسر محسن ہارون کو بیان ریکارڈ کرانے کےلئے طلب کرلیا ،سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی ،بشریٰ کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا،عمران خان کی تینوں بہنیں بھی موجود تھیں