بنوں،کرک ،3دہشتگرد ہلاک،خضدار،5فتنہ الخوراج جہنم واصل
بنوں،کرک،خضدار،راولپنڈی :(مشرق نیوز) بنوں،کرک میں حملے پسپا،3دہشتگرد ہلاک،خضدار میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے 5فتنہ الخوراج کو جہنم واصل کردیا۔
بنوں میں دہشتگردوں نے پہلے میریان تھانے پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے دلیری و حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دئیے،ریجنل پولیس افسر کے مطابق میریان تھانے پر حملہ 20 منٹ میں ناکام بنایا گیا۔
مزنگ چوکی پر بھی درجنوں دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ،فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا،آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق پولیس نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک ،4 کو زخمی کردیا، دہشتگردوں کے ساتھی ہلاک و زخمیوں کو لےکر فرار ہو گئے،3 اہلکار معمولی زخمی ہوئے ،کرک کے گرگری تھانے پر بھی دہشتگردوں نے حملہ کیا،پولیس نے دہشتگردوں کو تھانے کے قریب نہیں آنے دیا۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن کر کے 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک کر دیئے،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب خضدار میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا،ہلاک کئے گئے خوارج دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا ۔

















