دریائے سندھ میں طغیانی ،کچے کے دیہات زیر آب
سکھر،گھوٹکی،نوشہرو فیروز:(بیورورپورٹ)دریائے سندھ میں طغیانی ،کچے کے کئی دیہات زیر آب ،کھڑی فصلیں بہہ گئیں اور کھانے پینے کی اشیا کےساتھ مویشیوں کا چارہ بھی ناپید ہوگیا۔
گھوٹکی میں پانی کے کٹاﺅ سے قادر پور گیس فیلڈ کے کنویں شدید متاثر ہوئے، 10گیس کنوں سے 3روز بعد بھی پیداوار بحال نہ ہوسکی،انتظامیہ کے مطابق پانی نکل جانے کے بعد گیس کی فراہمی بحال ہوگی۔
اوباڑو میں دریائے سندھ کے ریلوں نے کئی دیہات ڈبو دیئے ،متاثرین بے یارو مدد گار ہیں،نوشہرو فیروز میں 3تحصیلوں میں پانی داخل ہوگیا، کندھ کوٹ میں 80سے زائد دیہات کا شہر سے رابطہ بحال نہ ہوسکا۔

















