FIAٹیم کی پوچھ گچھ،عمران کا ٹوئٹر اکاونٹ ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ایف آئی اے ٹیم کی پوچھ گچھ،عمران خان نے ٹوئٹر اکاونٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار کردیا۔

بانی پی ٹی آئی کے اکاونٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے کے معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائمز نے تحقیقات شروع کر دیں،سائبر کرائمز کی3رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی ،عمران خان سے ملاقات کرکے پوچھ گچھ کی گئی،ٹیم کی قیادت ایاز خان کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم نے سوالات کیے آپ کا ایکس اکاونٹ کون استعمال کرتا ہے؟ کہاں سے استعمال کیا جاتا ؟ رسائی کس کو دی ہوئی ہے؟ ایکس اکاونٹ سے جو چیزیں پوسٹ ہوتی ہیں کیا آپ کو علم ہے وہ ریاست کے مخالف ہوتی ہیں؟،عمران خان نے جواب دیا میرا ایکس اکاونٹ کون استعمال کرتا ہے نہیں بتاوں گا،بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے تحریری سوال نامہ مانگ لیا اور جواب وکلا کی موجودگی میں دینے پر اصرار کیا،سائبر کرائمز ٹیم ایک گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل موجود رہی۔