پاک چین زراعت، ماحولیات ،ماس ٹرانزٹ کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

بیجنگ:(مشرق نیوز)پاکستان ،چین کے درمیان زراعت، ماحولیات ، ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔

شنگھائی میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،صدر مملکت آصف زرداری ،خاتون اول آصفہ ، چیئرمین بلاول بھٹو اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی شرکت کی،ایم او یوز کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات ،ماس ٹرانزٹ شعبوں کو ترقی دینا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان کنٹرولڈ ایگریکلچر سائنس اینڈ ایجوکیشن پارک، زرعی پیداوار ،اخراج کے تحفظ میں اضافے ،کسانوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی ،تربیت فراہم کرنے کیلئے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے قیام کی یادداشت پر دستخط ہوئے ،شیونگ کالج میں کسانوں کو تربیت دی جائے گی،ٹائروں کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے پراجیکٹ، ماحول دوست فاضل مادہ کی مینجمنٹ کو فروغ دینے کے معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

صدر آصف زرداری نے کہا ایم او یوز پاک چین زرعی، تکنیکی و ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔