لکسمبرگ کا بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

لکسمبرگ :(مشرق نیوز) پورپی ملک لکسمبرگ نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم لک فریڈن نے اپنے بیان میں کہاغزہ میں حالیہ مہینوں کے دوران حالات شدید بگڑ چکے ، قحط، نسل کشی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھنے کو ملیں،یورپی ممالک کے پاس فوری و پائیدار امن کےلئے دو ریاستی حل کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا،یہی وجہ ہے دنیا بھر میں فلسطین کے دو ریاستی کے حل کےلئے سرگرمیاں تیزی سے بڑھ گئیں۔

لک فریڈن نے مزید کہا دیگر یورپی ممالک کی طرح 23 ستمبر کو ہونے والے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔