اسلام آباد:(بیورورپورٹ)تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افرادکیلئے امریکہ کی جانب سے امداد کی فراہمی جاری ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان کی پہلی کھیپ سے لدے سی سیونٹین اور سی ون تھرٹی جہازوں کی آمد و سامان کی ترسیل کے موقع پر امریکی مشن پاکستان کی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔
نیٹلی بیکر نے پاکستانی عوام کےساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سیلاب میں ہونےوالے جانی نقصان، گھروں و معاشی ذرائع کی تباہی پر امریکہ انتہائی غمزدہ ہے،حکومت پاکستان کی درخواست پر امریکی محکمہ خارجہ ،فوج نے بیرونی معاونت کی منظوری دی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری قومی امدادی کارروائیوں میں معاونت کےلئے ہنگامی ضروریات کی اشیا،سامان فراہم کیا گیا ۔
تباہ کن سیلاب کے متاثرین کیلئے امریکی امداد کی فراہمی



















