لاہور :(خبر نگار) وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک نژاد خاتون کی جہاز سے آف لوڈ کرنے کی شکایت کا نوٹس لے لیا،شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے ایم ڈی افضال بھٹی کو متاثرہ اوورسیز خاتون کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کردی ۔
ایم ڈی او پی ایف افضال بھٹی نے لاہور میں ترک نژاد خاتون نسلیحان سے ملاقات کرکے ترکیہ واپسی کا مسئلہ جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ترک نژاد خاتون نسلیحان نے وزیر اعظم شہباز شریف ،ایم ڈی او پی ایف افضال بھٹی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا امید ہے میرا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا اور میں اپنے بچوں ،شوہر کےساتھ ماں سے ملنے ترکیہ جا سکوں گی،حکومتی نوٹس کے بعد دوبارہ کبھی بھی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا کیونکہ اب ترکیہ کےساتھ پاکستان بھی میرا وطن ہے۔
وزیراعظم کا ترک نژاد خاتون کو جہاز سے اتارنے کا نوٹس

















