بھارتی فوجی پھٹ پڑے، احتجاج کا دائرہ پھیلانے کی دھمکی دےدی


نئی دہلی: (مشرق نیوز)ضروریات پوری نہ ہونے اور مراعات نہ ملنے پربھارتی فوجی پھٹ پڑے، احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلانے کی دھمکی دیدی۔

پٹنہ میں احتجاج کرتے ہوئے بھارتی فوج کے اہلکاروں نے کہا اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلا دیں گے، حکمرانوں سے بارہا ضروریات و مراعات کےلئے درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،مجبور ہوکر باہر نکلے