عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کے سفر میں چیلنجز کا سامنا ہے،چیف جسٹس
مظفر آباد: (مشرق نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کے سفر میں چیلنجز کا سامنا ہے،ججز یا وکلا کی بجائے سائل کا مفاد ہمیشہ مقدم ہونا چاہئے بنچ،بار کے تعلقات ہمیشہ خوشگوار، تعمیری و باوقار ہونے چاہئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا جوڈیشل کانفرنس آزاد کشمیر کی گولڈن جوبلی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،تقریب میں شرکت اعزاز ہے، آزاد کشمیر کی عدلیہ عوام کو انصاف فراہم کرنے میں پیش پیش ہے، آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ نے جرات و عزت کےساتھ خطے میں اہم سنگ میل طے کیا تاہم آزاد کشمیر میں بھی کیسز کی تعداد میں اضافہ، ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی اور بچوں و خواتین کی انصاف تک رسائی جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں،بنچ ،بار کے مثبت تعلقات کے بغیر قانون کی حکمرانی ، اصلاحات ممکن نہیں،پاکستان ،آزاد جموں و کشمیر کے درمیان عدالتی بھائی چارے کی روح دیکھنا خوش آئند ہے۔

















