ٹیکس 5 فیصد کردیا جائے تو ہر شخص ادا کرےگا، سینیٹر دلاور خان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے یوآئی رہنما وسینیٹردلاور خان نے تجویز دی ہے ٹیکس 5 فیصد کردیا جائے تو ہر شخص اداکرےگا۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، ورچوئل ایسیٹ بل 2025 پر غور کیا گیا،سیکرٹری خزانہ امداد بوسال نے کہا ورچوئل ایسیٹ کی کوئی ریگولیشن نہیں تھی، حکومت ورچوئل ایسیٹس میں شفافیت و ریگولیشنز لارہی ہے،بل میں دیکھا جائے گا کوئی منی لانڈرنگ تو نہیں ہورہی۔

سینیٹر دلاور نے کہا ٹیکس پر نئے تجربات کررہے ہیں، سپر ،سیلز ٹیکس اور پتہ نہیں کون کونسے ٹیکس لگادئیے گئے اگر 5 فیصد ٹیکس لگایا جائے تو ہر شخص ادا کرےگا،یکساں 5 فیصد ٹیکس پورے ملک پر عائد کیا جائے تو وصولی بڑھے گی، معیشت بہتر کرنی ہے تو نئے ایڈونچرز سے پرہیز کرنا ہوگا۔