ریلیف آپریشنز کیلئے پنجاب نے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا


لاہور:(اپنے رپورٹر سے)ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز کیلئے اہم سنگ میل عبور، پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا،جدید ڈرون 200کلوتک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،جنوبی پنجاب بھجوانے سے قبل سول ڈیفنس نے دریائے راوی پر ڈرون کی ٹیسٹ فلائٹس مکمل کیں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہاپاکستان میں اپنی طرز کی پہلی ایمرجنسی ائیر لفٹ ڈرون سروس ہے، محکمہ داخلہ پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کو جدید آلات و تربیت کی مدد سے عالمی معیار کے مطابق استوار کر رہا ہے، ڈرون سروس سے ناقابل رسائی ، خطرناک مقامات سے انسانوں کو محفوظ انداز میں ائیرلفٹ کیا جا سکتا ہے۔