بھارت 2ماہ میں معافی مانگ کر مذاکرات کی میز پر ہوگا،اعلیٰ امریکی عہدیدار


واشنگٹن :(بیورورپورٹ)امریکی کامرس سیکرٹری ہاورڈ لٹ نک نے دعویٰ کیا ہے بھارت زیادہ دیر تک واشنگٹن کے دبا ﺅکو نظر انداز نہیں کر پائے گا اور چند ہی ماہ میں امریکہ کےساتھ نیا معاہدہ کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

انٹرویو میں ہاورڈ لٹ نک نے کہا ایک یا 2ماہ میں بھارت مذاکرات کی میز پر آکرمعافی مانگے گا اور ڈونلڈ ٹرمپ کےساتھ ڈیل کرنے کی کوشش کرے گا،بھارت نے امریکہ کی حمایت نہ کی تو برآمدات پر مزید ٹیرف عائد کیے جا سکتے ہیں،بھارت کاسخت موقف صرف دکھاوا ہے،بھارت برکس کا حصہ رہتا ہے تو پھر 50فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوں گے۔

دوسر ی جانب سابق امریکی بریگیڈئیر جنرل مارک کمٹ نے کہا امریکہ بھارتی غرور کی وجہ سے پاکستان کے قریب ہوا،صدر ٹرمپ کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے خوش گوار تعلقات بھارت کےلئے لمحہ فکریہ ہونے چاہئیں،درحقیقت بھارتی غرور صدر ٹرمپ کے سامنے ظاہر ہوگیا، اسی وجہ سے پاکستان کے زیادہ قریب ہو رہے ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ٹرمپ کےساتھ قریبی تعلق بن گیا ہے اور بھارت کےلئے سوچنے کا مقام ہے۔