لوئر کرم میں پھر امن پر وار،مسافر گاڑی پر فائرنگ،7افراد جاں بحق


کرم :(مشرق نیوز)ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ،7افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے احمد خان کلے میں پاڑہ چمکنی سے صدہ جانے والی گاڑی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا ،جاں بحق افراد کی نعشیں قریبی ہسپتال منتقل کردیں،فرار دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

ریجنل پولیس افسر کوہاٹ عباس مجید مروت نے کہا پولیس ،سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری علاقے میں گھر گھر تلاشی لے رہی ہے، دہشتگردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا،ادھررکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا احمد خان کلے جیسے پرامن علاقے میں واقعہ سمجھ سے باہر ہے اور علاقے میں منظم سازش کے تحت بدامنی پھیلانے کی سازش ہے ،عوام سازش کو ناکام بنا کر قیام امن کےلئے راہ ہموار کریں۔