پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے آئندہ سے ہم قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے،تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کے پی ہاوس میں ہوا، پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو بانی پی ٹی آئی کے احکامات پڑھ کر سنائے گئے، پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے خان کے احکامات کو درست قرار دیا، پارلیمانی پارٹی نے شہدا کے درجات کیلئے خصوصی دعا کی ہے ہم آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے،انہوں نے کہا ہمارے ارکان قومی اسمبلی سے مختلف بہانوں کے ذریعے نشستیں چھینی گئیں، ہمارے ارکان کو نااہل کیا گیا اور ہمیں بولنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی، ہم جشن آزادی اگر منانا چاہیں تو وہ بھی منانے نہیں دیتے، ہم بےشمار مشکلات کے باوجود ایوان میں حاضر ہوئے ہم نے اسمبلی اجلاس میں اپنے مطالبات کو جمہوری انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی مگر ہمیں بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی، سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا کے پی حکومت سیلاب زدگان کےلئے کام کر رہی ہے، ہم بانی پی ٹی آئی سے درخواست کریں کہ وہ سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ کی اپیل بھی کریں، ہم اپنی قوم سے یہ امید رکھتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں لوگوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہوں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال ہے اور ان علاقوں میں بیماریاں بھی ہونگی ہم اقوام متحدہ سے بھی اپیل کریں گے وہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد کریں ،صوبائی حکومت کےساتھ ساتھ وفاقی حکومت کا فرض ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کرے۔