واشنگٹن (بیورو رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے تجارتی معاملات پر کہا ہے بھارت نے اپنے محصولات کو صفر کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی، پیش کش کئی سال پہلے کر دینی چاہیے تھی،ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا ہے لوگ سمجھتے ہیں ہمارا بھارت کے ساتھ بہت کم کاروبار ہے لیکن بھارت امریکہ کےساتھ بہت بڑے حجم میں کاروبار کرتا ہے، بھارت امریکہ کو بڑی مقدار میں سامان فروخت کرتا ہے اور امریکہ بھارتی مصنوعات کا سب سے بڑا گاہک ہے،امریکہ بھارت کو بہت کم چیزیں فروخت کرتا ہے، کئی دہائیوں سے اب تک تجارتی تعلق یک طرفہ رہا ہے، بھارت نے اب تک امریکہ پر دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ محصولات لگا رکھے ہیں ، بھارت کے زائد محصولات کی وجہ سے امریکی کمپنیاں بھارت میں مصنوعات بیچ نہیں پاتیں، یہ مکمل طور پر یک طرفہ تباہی رہی ہے،امریکی صدر نے کہا بھارت اپنا زیادہ تر تیل اور فوجی ساز و سامان روس سے خریدتا ہے، بھارت تیل اور فوجی سازو سامان امریکہ سے بہت کم خریدتا ہے۔
بھارت نے محصولات کو صفر کرنے کی پیشکش کی لیکن اب بہت دیر ہوچکی: ٹرمپ


















