سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے:مریم نواز

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہردم متحرک،پی ڈی ایم اے کے ہیڈ آفس پہنچ گئیں، پی ڈی ایم اے پنجاب کے افسران نے سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی، مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے، وزیر اعلیٰ نے صوبائی دارالحکومت میں سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام محکمے سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہے،موجودہ صورت حال کا کئی دہائیوں کے بعد سامنا کرنا پڑا، بھارت نے سپل وے کھولے جس سے دریا بپھر گئے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا، بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے پر معاملات زیادہ خراب ہوئے، سیلاب کے دوران پوری ٹیم کی خدمات قابل ستائش ہیں ، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتی ہوں ادارے سیلاب متاثرین کےلئے دن رات کام کررہے ہیں، مسلسل بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی،جہاں جہاں سیلاب کا خطرہ ہے وہاں لوگوں کا بروقت انخلا مکمل کیا جائے، ہم سب عوام کو جواب دہ ہے سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کو کھانا ، پینا اور دیگر سہولیات فراہم کررہے ہیں،مریم نواز نے کہا کوئی بھی متاثرہ شخص خود کو تنہا نہ سمجھے، ریسکیو آپریشن میں 6لاکھ متاثرین اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،ملتان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، قصور اور دیگر خطرات والے علاقوں میں لوگوں کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں، ریسکیو آپریشن میں صرف لوگوں کی جان نہیں بچائی گئی بلکہ ساڑھے چار لاکھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، اب بھی انتظامیہ کو ہدایت کرتی ہوں ریلیف آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے،کرتارپور میں ہنگامی بنیادوں پر پانی کی نکاسی کے احکامات جاری کیے، کرتارپور میں فوری نکاسی آب یقینی بنانے پر ٹیم کو شاباش دیتی ہو،وزیراعلیٰ پنجاب نے بارڈر پار سے بھی کرتارپور کی صفائی ستھرائی میں حصہ لینے والوں کی خدمات کوسراہا۔