جنید اکبر،فیصل امین گنڈاپور قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) جنید اکبر،فیصل امین گنڈاپور ،قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی، ثناءمستی خیل نے بھی پی اے سی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا،پی ٹی آئی نے این اے 129سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا،ذرائع کے مطابق رہنما تحریک انصاف جنید اکبر، فیصل امین گنڈاپورنے اپنے اپنے استعفے چیف وہیپ عامر ڈوگر کو ارسال کر دئیے،جنید اکبر نے پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے سٹاف سے الوادعی ملاقات بھی کی، جنید اکبر نے سٹاف کا شکریہ ادا کیا،ادھر ثناءمستی خیل نے بھی قومی اسمبلی کی پی اے سی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے کہا بانی کی ہدایت پر سٹینڈنگ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہو رہے ہیں،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 اراکین کے علاوہ کسی کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا، عامر ڈوگر نے کہا بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے عملدرآمد شروع کردیا ،کئی ممبران نے اپنے استعفے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دئیے،دوسری جانب پی ٹی آئی نے نااہل ارکان کی نشستوں پر بائیکاٹ ، این اے 129 کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا،پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے بانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے سیاسی کمیٹی پر مکمل اعتماد کیا، سیاسی معاملات مزید مشاورت کےلئے سیاسی کمیٹی کے سپرد کر دیئے ،اعلامیے میں کہا گیا ہے توشہ خانہ ٹرائل کی اڈیالہ جیل میں روزانہ سماعت پر گہری تشویش ہے، روزانہ سماعت سے ملزمان کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے، روزانہ سماعت سے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہو گی،سیاسی کمیٹی کے اعلامیےکے مطابق 9 مئی کے مقدمات میں نااہلی پانے والے ارکان کو پی ٹی آئی اپنا حقیقی نمائندہ سمجھتی ہے، ناحق سزائیں پانے والے اراکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، نااہل ارکان کے حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے گا،لاہور کے حلقہ این اے 129 پر انتخاب میں حصہ لیا جائے گا، میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی نشست پر امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی سے استعفے کا اعلان کرتے ہیں، ارکان اسمبلی کو سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے بھی فوری استعفوں کی ہدایت کی گئی ہے۔