بھارت ، مذہبی تہوار کے دوران ٹرمپ کا پتلا اٹھا کر امریکی ٹیرف کیخلاف احتجاج


ناگپور:(مشرق نیوز)بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران ٹرمپ کا پتلا اٹھا کر امریکی ٹیرف کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

مہاراشٹرکے شہر ناگ پور میں مذہبی تہوار کے دوران لوگوں نے صدر ٹرمپ کا دیوہیکل پتلا،احتجاجی پلے کارڈز لٹکا رکھے تھے،پلے کارڈز پرجو ٹیرف سے ڈرا رہا ہے بھارتی طاقت اسے رلا دے گی اوربھارت کو اپنا دوست کہنے والے محبت پاکستان سے کرتے ہیں کی تحریر درج تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مٹی و بھوسے سے تیار پتلے پرسرخ رنگ کا سوٹ، سفید قمیض اور پیلی ٹائی سجائی گئی،گیندے کے پھولوں کے ہار ، احتجاجی پوسٹروں سے بھی مزین کیا گیا۔